اسمارٹ فون سے کھلنے والا اسمارٹ تالا بھی متعارف کرا دیا گیا
https://milyjub.blogspot.com/2014/09/blog-post_15.html
نیویارک: اسمارٹ فون، اسمارٹ واچ، اسمارٹ کار کے بعد اب اسمارٹ تالے بھی متعارف کرادیے گئے ہیں۔
اسمارٹ لاگ ’’آکسٹ‘‘ ایسا تالا ہے جس کی چابی اسمارٹ فون میں ہے۔ اسمارٹ فون کی مدد سے بلیو ٹوتھ اور وائی فائی کے ذریعے تالا کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے، اسمارٹ فون چوری یا گم ہوجائے یا اس کا ڈیجیٹل پروگرام کام نہ کررہا ہو تو اس کے ساتھ عام تالے جیسی ایک چابی بھی دستیاب ہے، اس تالے کو بولٹ کے ساتھ لگایا جائے گا مگر یہ بولٹ کسی چور کے لیے کھولنا یا لاک کو توڑنا ممکن نہیں ہے۔
یہ لاک گزشتہ سال نیویارک ڈیزائن ویک میں پیش کیا گیا تھا جب کہ اب اسے باقاعدہ طور پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ’’آگسٹ‘‘ نامی یہ لاک 200 ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے۔ اس لاک کو گھر سے دور ہونے پر بھی بند یا کھولا جاسکتا ہے۔